۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
اراک

حوزہ/حوزہ علمیہ صوبۂ مرکزی ایران کے استاد نے کہا کہ ایام فاطمیہ، (سلام اللہ علیہا) تعلیمات اہل بیت (ع) خاص طور پر حضرت زہراء (ع) کی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے بہترین فرصت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اراک ایران میں مبلغین کی آج کی تعلیمات سے آگہی کے عنوان سے منعقدہ نشست استادِ حوزہ حجت الاسلام عبداللھی کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جس میں طالبات اور معلمات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حجت الاسلام عبداللھی نے یومِ الحسرۃ کے نام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن ان لوگوں کو شدید ندامت ہوگی جنہوں نے اہل بیت علیہم السّلام کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ٹھیک سے انجام نہیں دی ہوں گی۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایام فاطمیہ، (سلام اللہ علیہا) تعلیمات اہل بیت (ع) خاص طور پر حضرت زہراء (ع) کی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے بہترین فرصت ہیں، مزید کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری، حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی نسبت ان کی معرفت ہے کہ یہ معرفت چار طریقوں سے حاصل ہوتی ہے اور دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔

حوزہ اراک کے استاد نے کہا کہ اولین معرفت، قرآنی آیات اور اہل بیت علیہم السّلام سے متعلق آیات میں غور وفکر سے حاصل ہوتی ہے، ان آیات میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں براہ راست یا بالواسطہ بیان موجود ہے۔

انہوں نے معرفت حاصل کرنے کے دوسرے طریقے کو معتبر روایات قرار دیا اور کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی معرفت کا تیسرا طریقہ، ان سے متعلق تحقیق اور چوتھا طریقہ، خود طلاب کی تاریخ کی رو سے تحقیق ہے۔

حجت الاسلام عبداللھی نے کہا کہ ہماری دوسری ذمہ داری، اہل بیت علیہم السّلام سے مودت ہے جو کہ اپنے بچوں کا نام ان کے نام سے منسوب کر کے، اہل بیت اور فاطمہ علیہم السّلام کی مجالس و محافل میں شریک ہو کر، حضرات معصومین علیہم السّلام کی زیارت، شیعوں کی مدد اور اہل بیت علیہم السّلام کا خمس ادا کرنے سے یہ محبت و عقیدت عملی ہوتی ہے۔

حجت الاسلام عبداللھی نے اہل بیت علیہم السّلام کی نصرت اور ان کی اطاعت کے مصادیق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیسری ذمہ داری اہل بیت علیہم السّلام کی پیروی اور آخری ذمہ داری ان کی نصرت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .